Aaj News

اتوار, مئ 05, 2024  
26 Shawwal 1445  

ویسٹ انڈیز نے دورہ انگلینڈ کیلئے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

شائع 03 جون 2020 12:58pm

جمیکا: دورہ انگلینڈ کیلئے ویسٹ انڈیز کے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا، تین کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے انگلینڈ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کے خوف کے سائے میں ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ، ٹورکیلئے 25 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ 14 کھلاڑیوں کےعلاوہ 11 ریزرو وپلیئرز بھی شامل ہیں۔

تین کھلاڑیوں نے کورونا وائرس کے خوف کی وجہ سے انگلینڈ جانے سے معذرت کرلی، کھلاڑیوں میں بیٹسمین شیمرون ہیٹ مائر، ڈیرن براوو اور آل راؤنڈر کیمو پاول شامل ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز کے مطابق کرکٹرز کے کورونا وائرس ٹیسٹ رواں ہفتے ہوں گے، ٹیم 8 جولائی کو خصوصی طیارے میں انگلینڈ روانہ ہوگی اور اولڈ ٹریفورڈ میں کھلاڑی قرنطینہ کا وقت پورا کرنے کے بعد ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 8 جولائی سے روز باؤل میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 16 جبکہ آخری ٹیسٹ 24 جولائی سے اولڈ ٹریفورڈ پر کھیلا جائے گا۔

West Indies squad for England Tests: Jason Holder (c), J Blackwood, Nkrumah Bonner, K Brathwaite, S Brooks, J Campbell, R Chase, R Cornwall, S Dowrich (wk), C Holder, S Hope, A Joseph, R Reifer, K Roach

Reserves: Sunil Ambris, Joshua da Silva, Shannon Gabriel, Keon Harding, Kyle Mayers, Preston McSween, Marquino Mindley, Shane Moseley, Anderson Phillip, Oshane Thomas, Jomel Warrican.

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div